تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:طالبات کی ویڈیو بنا کر حراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)طالبات کی ویڈیو بنا کر حراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار۔بچیوں کے والدین کا سرائے مغل پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بہڑوال مین ایک اوباش نوجوان انیس ملکانہ اپنیب موبائیل پر گرلز سکول بہڑوال کے گیٹ پر کھڑا ہو کر آنے جانے والی طالبات کی ویڈیو فلمیں بنا کر انہیں ھراساں کر رہا تھا کہ ایک شریف شہری نے اس کی اطلاع تھانہ پولیس کو دی جس پر ایسایچ او محمد اقبال نے فوری طور پر پولیس کی نفری کو جائے وقوعہ پر بھیجا۔جب پولیس وہاں پہنچی تو اوباش نوجوان انیس گرلز سکول کے باہر کھڑا اپنے موبائیل پر طالبات کی ویڈیو بنا کر انہیں حراسان کر رہا تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائیل بھی قبضہ میں لے لیا اور موبائیل کی تلاشی پر پتہ چلا کہ اوباش نے انیس طالبات کی ویڈیو بنا رکھی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے اوباش کو حوالات میں بند کر دیا۔بچیوں کے والدین اور عوای سماجی حلقوں نے پولیس کو فوری ایکش لینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button