پاکستانتازہ ترین

پرویزالٰہی نے دیر کردی، وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، زرداری

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے ہم مل کر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الٰہی نے دیر کردی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،ان کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ق لیگ والے رات بارہ بجے مبارکباد دینے آتے ہیں ، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔آصف زرداری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایم کیو ایم سے متعلق اچھی خبرملے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button