پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں دھاندلی، تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کی حکومتی تجویز

nisar ali khanاسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کی تجویزدے دی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے نمائندے بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کی تجویزدیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی مختص وقت کے اندر حقائق سامنے لے کر آئے، نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو بلایا جائے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، جو ارکان دھاندلی کے منتخب ہوئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کمیٹی کے قیام کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایوان کو بتایا کہ روزانہ 8ہزار پاسپورٹ بن رہے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے 17ہزار 921اہلکار تعینات ہیں، رینجرز پر ماہانہ 11کروڑ 56لاکھ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر مکمل پابندی لگا دی ہے، گزشتہ دور میں 70ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، جانچ پڑتال کے بعد نئے کمپیوٹرائزڈائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران ملک بھر میں 358دھماکے ہوئے، یکم جون 2013ء سے 12اگست کے دوران دھماکوں میں 449افراد ہلاک اور 1225 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker