پاکستانتازہ ترین

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(پاک نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور انکے حلف کے مطابق ہونا چاہیے، عدالت کو اعتماد ہے کہ منتخب وزیراعظم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کرینگے،عدالتی فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ عدالت کو اعتماد ہے کہ وزیراعظم قومی مفاد اور ملکی وقار کے خلاف کوئی معلومات پبلک نہیں کرینگے،عدالت کو اعتماد ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی میں کوئی معلومات پبلک نہیں کرینگے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ بلاجواز روکنے کا حکم جاری کرنا منتخب وزیراعظم پر عدم اعتماد کو ظاہر کریگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button