پاکستانتازہ ترین

سندھ میں4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی(پاک  نیوز)سندھ حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرچار اپریل بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔سندھ کے چیف سیکرٹری  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی، تاہم اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button