تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ضلع بھرمیں شرح خواندگی بڑھانے اوربچوں کوسکولوں میں داخل کرانے کی مہم کاافتتاح

downloadاوکاڑہ (محمدمظہررشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر نے ضلع میں شرح خواندگی بڑھانے اور بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی مہم کے افتتاح کے موقع پر متعلقہ افسران کے ہمراہ گھر گھر جاکر بچوں کا اندراج کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ مقبول حسین، ای ڈی او ایجوکیشن ذوالفقار بھٹی ، ڈی ایم او بلال جوئیہ،کوارڈینیٹر الف اعلان صوفیہ عامر ، صدف فاطمہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ سیف اللہ ڈوگر نے لوگوں کے گھروں میں جاکر سروے فارم پر کر کے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ ان ننھے معماروں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے ۔تقریب میں محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت، محکمہ پولیس ، ریسکیو1122 ، این جی اوز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  ساڈا حق، ایتھے رَکھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker