تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ڈی سی او

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید) ڈسٹرکٹ کو ارڈ ینیشن آفیسرسردار سیف اللہ ڈوگرنے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کسی دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم پاکستانی پرچم تلے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوکر دشمن کامنہ توڑ دے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے حوالہ سے الحمراء آرٹس کونسل اوکاڑہ میں منعقدہ سب سے بڑی تقریب منعقد سے خطاب کے دوران کیا اس تقریب میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسرمقبول حسین ،ضلعی امن کمیٹی کے ممبرمولانا ظفراللہ قمر لکھوی ،چیف سی پی ایل سی قمرعباس مغل سمیت ضلعی انتظامیہ ،پولیس ، ضلع بھر کے تمام طبقہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد،طلبہ وطالبات اور دیگرنے بھر پور شرکت کی تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی و جوس تقسیم کیا گیا ڈی سی او سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان اندازمیں مناتی ہیں اور اپنے قومی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے میں بھر پور جوش و جذبہ کا اظہار کرتی ہیں پاکستانی قوم بھی انہی میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند ملک کے باشندے ہیں اور اپنے وطن عزیزکے استحکام و دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی دریغ نہیں کریں گے دشمن ہمارے ماضی اور تاریخ سے بخوبی واقف ہے اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو اسے نشان عبرت بنا دیا جائے گاڈی سی او نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا دفاع مضبوط، مخلص اور محب وطن افرادکے ہاتھوں میں ہے سیاستدان ہوں یا پاک آرمی کے جوان،پولیس ہو یا انتظامی امورکا کارکن پاکستان کا ہرشہری بلکہ بچہ بچہ اپنے وطن کی حفاظت اور ناموس کیلئے مرمٹنے کو بالکل تیار ہے ہم جدید اسلحہ سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا ء کے اس خطہ میں ہرگز جنگ نہیں چاہتالیکن اگر دشمن نے ایسی غلطی کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button