تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جماعت اسلامی کی کال پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یوم دعا منایاگیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سیاسی افراتفری،گالم گلوچ اور الزامات کے ماحول میں سینکڑوں شہریوں نے جماعت اسلامی کی کال پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یوم دعا منایا۔ملکی سلامتی کی دعائیں۔مفاد پرست سیاستدانوں نے ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے۔قوم سڑکوں پر نکلنے کی بجائے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملکی سلامتی کی دعائیں مانگے۔جماعت اسلامی کے رہنما کی استقبال رمضان کی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یکم رمضان المبارک کو جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے امیر مقبول حسین کمبوہ کی رہائش گاہ پر استقبال رمضان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راو اختر علی کی کال پر سینکڑوں شہریوں نے ملکی سلامتی کیلیے یوم دعا منایا اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملکی سلامی اور استحکام کیلیے دعائیں مانگیں،اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے یہاں کے حلقہ این اے 140کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے کہا کہ آج کا دن ملک کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ ملک بھر میں سیاستدانوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلیے ملک میں گالم گلوچ،الزامات اور ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملکی سلامتی کیلیے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔کچھ لوگ ممبران اسمبلی کی خریدو فروخت کرکے اور عدم اعتماد کرکے موجودہ حکومرانوں کو گرانے کیلیے زور لگا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکمران پارٹی نے ملکی سلامتی کے اداروں کو دھمکیاں دے کر اور احتجاجی دھرنے دیکر خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کر رکھی ہے۔کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں اللہ اور اس کے رسول کے قانون نافذ کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی بجائے اپنے اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔اپوزیشن اور حکومت دونوں اپنے زاتی مفادات کیلیے اخلاق،قانون اور شرافت کی تمام حدیں توڑ کر ایک دوسری کو نیچا دکھانے کیلیے نبرد آزما ہیں۔اس وقت قوم کو چاہیے کہ ان طالع آزما اور مفاد پرست سیاستدانوں کی بجائے اپنے رب کائنات کے حضور سجدہ ریز ہو جائے اور اسلام کے نام پر بنے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلیے صرف اور صرف اللہ اور اسکے رسول کی غلام بن جائے کیونکہ جب کوئی شخص کلمہ طیبہ کے مطابق اللہ کا بندہ،غلام اور تابع فرمان بن جا تا ہے تو دنیا کی تمام غلامیوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔پھر وہ کسی عمران خاں،نواز شریف اور زرداری کا غلام نہیں رہتا بلکہ امریکہ اور روس جیسی سپر طاقتیں بھی اللہ کے غلاموں کے آگے ڈھیرہو جاتی ہیں جیسا کہ دونوں سپر طاقتیں افغانستان میں اللہ کے مجاہدوں کے آگے شکست کھا چکی ہیں۔اس لیے دنیا بھر کی تمام غلامیوں سے نجات کا صرف اور صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم نظریہ پاکستان کے مطابق اللہ اور اسکے رسول کی غلامی میں آجائیں اور دنیا اور آخرت میں سرخ رو ہو جائیں۔انہوں نے عوام کو دعوت دی کہ وہ جماعت اسلامی کی دعوت قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھیں اور تمام دنیا پر چھا جائیں۔شرکا نے کئی گھنٹے تک رو رو کر گڑگڑا کر ملکی سلامتی کی دعائیں کیں کہ اے اللہ آج کے دن ان لوگوں کی مدد فرما جو ملک پاکستان کے وفادار اور محب وطن ہیں۔اے خدا ان لوگوں کو فرعون کی طرح عبرت کا نشان بنا دے جو ملک پاکستان کے دشمن اور غدار ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button