پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی توڑے جانےکا امکان، وزیراعظم نے گورنر کو اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد(پاک نیوز)قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی بھی توڑے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج وزیر اعظم عمران خاں سے ملاقات کریں گے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑے جانےکا امکان ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی قانونی ٹیم گورنر پنجاب کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button