پاکستانتازہ ترین

اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے

اسلام آباد(پاک نیوز) اسد قیصر کی جانب سے 3 اپریل کو اسمبلی اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔اسد قیصر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پرپارٹی قیادت سےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکرکو قائل کرنے کی کوشش کی تھی  لیکن انہوں نے وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ  آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ فیصلے سے عدم اتفاق کے باعث اسد قیصر اسمبلی نہیں گئے۔ اسد قیصر نے معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کیا اور جواب دیا کہ ’نو کمنٹس‘۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button