پاکستانتازہ ترین

سکیورٹی اداروں کو حکومت گرانے میں بیرونی سازش کے ثبوت نہ ملنےکا انکشاف

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستانی سکیورٹی اداروں کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے۔پاکستان سکیورٹی ایجنسیوں کی اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے معاملات سے  آگاہ ایک  عہدیدار نے نام نہ بتانےکی شرط پر  برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ  ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو  وزیراعظم کےالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔پاکستانی عہدیدار کے مطابق  سکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔خیال رہےکہ  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت ختم کرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے وہ اور ڈپٹی اسپیکر دعویٰ کرچکے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی  کے علاوہ  آرمی چیف  اور انٹیلی جنس چیف حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تصدیق کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button