پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا جمعے کو یومِ تحفظِ آئین منانے کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت مخالفت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعے کو یومِ تحفظِ آئین منانے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  آئین کی توقیر نہیں رہتی تو پاکستان کے وجود پر سوالیہ نشان ہوگا ، ہمارے اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے منصفانہ انتخابات کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ، عمران خان کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر کام کررہا ہے ؟ عمران خان کیسے بیوروکریٹ کو بلا کر ہدایات دے رہا ہے؟  مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ ایک ڈکٹیٹر آئین کو اس طرح بے رحمی سے پامال نہیں کرتا،جس طرح آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والے عمران خان نے حالیہ اقدامات کے ذریعے ملک میں آئین بحران پیدا کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا جو درست اقدام ہے، ترجیحی بنیادوں پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا جائے اور اراکین اسمبلی کو ووٹ کے استعمال کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم آنے والے جمعہ کو پورے ملک میں یوم تحفظ آئین پاکستان کے طور پر منائے۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button