پاکستانتازہ ترین

نگران وزیراعظم کا تقرر : پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے چار نام دیدیے

اسلام آباد(پاک نیوز) نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام دے دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر  قومی اسمبلی اسد قیصر کےخط کے جواب میں 4 نام دیے ہیں۔عمران خان نے  پارلیمانی کمیٹی کے لیے اسدعمر، پرویزخٹک،  شفقت محمود اور شیریں مزاری کےنام دیے ہیں۔ خیال رہےکہ گذشتہ روز  اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خطوط لکھ کر نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4،4 نام مانگے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button