پاکستانتازہ ترین

عمران خان آج شام اہم اعلان کریں گے،اپوزیشن کی مٹھائی پھر ضائع ہوگی۔ فیصل جاوید

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان آج شام اہم اعلان کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے اور بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے ہار چکے ہیں اور یہ مٹھائی پھر ضائع ہو گئی۔ میرے الفاظ یاد رکھیئے گا۔ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے اور کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button