پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب، ایجنڈا جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے طلب  کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے 3 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو پرانی حالت میں بحال کرنے اور تحریک عدم اعتماد کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے تک بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button