پاکستانتازہ ترین

کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا

لاہور(ڈیسک نیوز)غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس کی سزا سنا دی گئی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر حافظ سعید کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنائی اور تین لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کر کر رکھے ہیں۔اس سے قبل بھی حافظ سعید اور کو انسداد دہشتگری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button