تازہ ترینعلاقائی

ہیڈ بلوکی کے قریب ایک عورت اور تین سالہ بچہ کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) bhai pheruمختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ۔ نوجوان دیوار گرنے سے ہلاک ہو گیا ۔ ہیڈ بلوکی کے قریب ایک عورت اور تین سالہ بچہ کی مسخ شدہ لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق LLBکے آ خری سال کا طالب علم نوجوان محمد آ صف اپنے گاؤں سندھو کلاں میں گھر کی دیوار کے قریب بیٹھا تھا کہ اچانک دیوار گر گئی اور وہ دیوار کے نیچے آ کر ہلاک ہو گیا ۔ دوسرے واقعہ میں ہیڈ بلوکی کے قریب دریائے راوی کے کنارے ایک نامعلوم عورت اور تین سالہ بچہ کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے انکو کسی نے نہایت بے دردی سے قتل کر کے لاشوں کو سر کنڈوں میں چھپا دیا تھا ۔ عورت کے ہاتھ رسے سے اس کے پیچھے بندھے ہوئے پائے گئے تھے ۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نے لاشوں کو قبضے میں لے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  کراچی: پولیس نے مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker