پاکستانتازہ ترین

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا گیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی  کےسینیٹر فیصل جاوید  خان کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس  ساڑھے 11 بجے شروع ہوا تھا جسے اپوزیشن خواتین کے شور شرابے کی وجہ سے نماز ظہر تک ملتوی کردیا گیا، سینیٹر فیصل جاوید  خان بھی ایوان زیریں کی کارروائی دیکھنے کےلیے پارلیمنٹ پہنچے لیکن سکیورٹی نے سینیٹر فیصل جاوید خان  کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button