پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے چانس

اسلام آباد (پاک نیوز)نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں بھی شہباز شریف کے کاغذات جمع کروائیں گی، دوسری طرف تحریک انصاف نے ابھی تک کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کیے ہیں، کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع ہوں گے۔3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات درست قرار پانے پر امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے تو شہباز شریف بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button