پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف آج پشاور میں میدان سجائے گی

پشاور(پاک نیوز) پی ٹی آئی آج پشاور میں میدان سجائے گی ۔ پشاور جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف  آج پشاور میں  پاور شو  کریگی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو دعوت دی ہے کہ وہ جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب   پی ٹی آئی نے لاہور میں بھی جلسے کا اعلان کردیا ہے۔  پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کے مطابق 21 اپریل جمعرات کو رات آٹھ بجے لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کیا جائے گا جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button