پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی خالی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کروائیں گے۔ خورشید شاہ

سکھر(پاک نیوز) پیپلزپارٹی  کے رہنما خورشید شاہ  نے کہا ہے  پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعدضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کو جلسے کرنے سے نہیں روکیں گےلیکن کسی شریف آدمی کی پگڑی اچھالنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ایک چیزبتا دیں جو انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر کہی اور پوری کی ہو؟خورشید شاہ نے کہا کہ خط پر ان کیمرہ بریفنگ کے ساتھ سفیر کو بھی بلایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی رہنما کا کہناتھا کہ ہم ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وفاق اور پنجاب کی سیاست کو الگ الگ نہیں کریں گے لیکن ق لیگ والوں کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات خراب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button