تازہ ترینعلاقائی

جمبر: ممتاز عالم دین قاری محمد صالح علالت کے باعث دنیا فانی سے رخصت فرما گئے

جمبر(نامہ نگار) ممتاز عالم دین مدرسہ جامعہ عثمانیہ تعلیم القرآن کے مہتمم قاری محمد صالح صاحب علالت کے باعث دنیا فانی سے رخصت فرما کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ قاری صالح صاحب نے اپنی ساری زندگی قرآن مجید کی خدمت میں گزاری۔ ہزاروں کی تعداد میں آپ کے شاگرد قرآن کریم کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ قاری صاحب کے جنازے میں ان کے سینکڑوں شاگرد اور علاقے کی سیاسی،سماجی،صحافتی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اللّہ تعالیٰ قاری صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔آمین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button