پاکستانتازہ ترین

ابھی تک ایک بھی تحریک انصاف کے رکن کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا

اسلام آباد(پاک نیوز)ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آمنے سامنے،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفوں کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کرنےکا حکم مگر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےمخالفت کردی۔شوکت ترین نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کی بڑی وجوہات بتا دیںتفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ لٹک گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری آمنے سامنے آگئے۔ قاسم سوری کو 120 سے زائد کے اراکین کے استعفے موصول ہوئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو قاسم سوری نے استعفوں کی منظوری اور نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سےمتعلق اہم خبر آگئیذرائع کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بغیر قبول کرنے کی مخالفت کردی ۔ہر رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی فارمیٹ پر استعفے سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ہر مستعفی رکن کو ذاتی طور پر تصدیق کےلیے بلایا جائے گا۔استعفی ہاتھ سے لکھا گیاہو یا ٹائپ شدہ تصدیق لازمی ہے۔ابھی تک ایک بھی تحریک انصاف کے رکن کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button