پاکستانتازہ ترین

اسٹیٹ بینک کی ہدایات، بینک صبح 8 بجے کھل گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی حکومت کے احکامات پر بینک ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے میں دو تعطیلات کے خاتمے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی ہدایات جاری کی  تھیں جس کی روشنی میں بینک 8 بجے کھل گئے جب کہ حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8  تا 3 بجے ہوں گے،  رمضان  میں پیر تا جمعرات اور ہفتےکو ایک سےڈیڑھ بجے تک نمازکا وقفہ ہوگا۔رمضان میں پیرتاجمعرات اور ہفتےکو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا  ایک بجےہوگی جب کہ رمضان میں جمعےکوپبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح  8 تا 12 بجے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button