پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا ماہ رمضان میں میٹرو سروس مفت چلانے کا حکم

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران شہریون کے لئے میٹرو سروس مفت چلانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج میٹرو سروس اسلام آبادپر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچے جو کہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا۔اس موقع پر شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے جو کہ گزشتہ 5 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے سی ڈی کو بروز ہفتہ 16 اپریل کو کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button