پاکستانتازہ ترین

گورنر پنجاب کے لئے مخدوم احمد محمود کا نام فائنل

لاہور(پاک نیوز)ن لیگ کیساتھ معاملات طے پانے کے بعد پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئےنام فائنل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لئے مخدوم احمد محمود کا نام فائنل کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت  کی جانب سے مخدوم احمد محمود کو ملنے والی نئی ذمہ داری سے متعلق آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مخدوم احمد محمود پہلے بھی گورنر پنجاب کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نےبھی  گورنر پنجاب نامزدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مخدوم احمد محمود کا نام پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button