پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد : مسلح شخص ہتھیار پھینکنے پر تیار نہیں، 3 گھنٹے سے علاقہ بند

993974_492698624148139_287305952_nاسلام آباد (بیوروچیف)ایک مشکوک مسلح شخص نے شام پونے چھ بجے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ ادھر پولیس حکام کا موقف ہے کہ مسلح شخص نے خاتون اور دو بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے’ اسلئے آپریشن سے احتیاط برت رہے ہیں۔ شام پونے چھ بجے اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب جناح ایونیو پر مسلح شخص نے کالے رنگ کی گاڑی آر ایل ڈی 1705 سے اتر کر کلاشن کوفز سے ہوائی فائرنگ کی۔ قریب موجود پولیس نے اس کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تو مسلح شخص نے کار پولیس وین سے ٹکرا دی۔ پولیس نے گاڑی میں سوار خاتون اور دو بچوں کے باعث جوابی فائرنگ سے گریز کیا ۔ تاہم کلثوم چوک کے قریب ٹریفک بلاک کر دی گئی ۔ مسلح شخص نے کسی کو بھی قریب آنے کیصورت میں سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ ملک کی بڑی ایجنسی کے اعلٰی حکام سے ہی بات کرے گا ۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان موقع پر پہنچے تو انہوں نے مسلح شخص کی ساتھی خاتون سے بات چیت کی ‘ جس نے ایس ایس پی کا سروس کارڈ مسلح شخص کو دکھایا تو اس نے گاڑی سے باہر آ کر ڈاکٹر رضوان سے بات چیت کی ۔ مسلح شخص اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کے درمیان بات چیت کے تین دور ہوئے’تاہم وہ بے نتیجہ رہے’مسلح شخص غیر مسلح ہونے سے انکاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص کا ذہنی توازن درست نہیں لگ رہا ‘خاتون اور بچوں کی وجہ سے تحمل سے کام لے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر رضوان نے آئی جی اسلام آباد سے بھی رابطہ کیا جنہوں نے معاملہ بات چیت سے حل کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح شخص کی گاڑی میں مزید دو گنز’ گولیاں’پانی اور کھانے کی اشیاء بھی موجود ہیں ۔ مسلح شخص نےایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان سے مطالبہ کیا ہےکہ موجودہ حکومت برطرف کرکے ملک میں شریعت نافذ کی جائے اور اسے بچوں سمیت محفوظ راستہ بھی فراہم کیا جائے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح شخص کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ جعلی اور گاڑی بھی چوری کی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ کوہسار حاکم خان کا کہنا ہے کہ مسلح شخص سکندر جبکہ خاتون کا نام کنول ہے’جو 12 اگست سے آبپارہ اسلام آباد میں مقیم ہے’ اس کا تعلق حافظ آباد سے ہے اور وہ قاضی پورہ محمد وال کا رہائشی ہے ۔ متعلقہ تھانے کی پولیس ملزم کے آبائی گھر پہنچ چکی ہے ۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی بھی معاملہ حل کرانے کے لئے موقع پر موجود ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان پر امید ہیں کہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button