پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار باپ وزارت عظمیٰ اور بیٹا وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز

لاہور(پاک نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی  بار ایسا ہوا ہے کہ بیک وقت باپ وزارت عظمیٰ اور  بیٹا وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ پاکستان میں خاندانی سیاست کی ریت پرانی ہے جہاں ایک ہی گھر میں وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کا منصب مہربان رہ چکا ہے،پنجاب سے شریف فیملی میں محمد نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں،  میاں محمد نوازشریف تین بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں لیکن پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ  بیک وقت باپ وزیراعظم اور  بیٹا وزیراعلیٰ رہا ہو تاہم گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وزیراعلی منتخب ہوتے ہی پاکستان میں نئی سیاسی تاریخ رقم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button