تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:طلباء کے مابین قرات۔ حسن نعت اور تقریری مقابلہ

صدر گوگیرہ (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج صدر گوگیرہ میں کالج انتظامیہ اور گوگیرہ پریس کلب رجسٹرڈ صدر گوگیرہ اوکاڑہ کے اشتراک سے طلباء کے مابین قرات۔ حسن نعت اور معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوے رجحان کے موضوع پر مقابلہ بازی ہوی جس میں نے طلباء نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل کالج راے ناصر زماں کھرل نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اوکاڑہ خورشید جیلانی ۔ ڈسٹرکٹ افیسر ایمرجنسی 11222 چوہدری ظفر اقبال اور گوگیرہ پریس کلب کے صدر کالم نگار صابر مغل تھے۔ اس۔ موقع پر طلباء کی کی کثیر تعداد کے علاوہ مکمل کالج انتظامیہ  گوگیرہ پریس کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ قرات کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حافظ ساجد عباس۔ دوسری ناصر سہیل۔ مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن شہر یار قادری اور دوسری علی حسنین جبکہ تقریری مقابلے میں فرسٹ وزیر خان۔ سیکنڈ احمد رضا اور تھرڈ علی حسنین رہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خورشید جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ برداشت کا فقدان معاشروں کی تباہی کا راستہ ہے ہم بھی آپ ہی بم طرح ایسے پڑھ کر اس مقام پر ہہہنچے ہیں لہذا اپنے کردار کو سمجھیں والدین کی آرزوں کا قتل نہ کریں۔ تحمل اور بھائی چارگی کو فروغ دی کر معاشرے کا بہتری کردار بنیں۔ 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارچ چوہدری ظفر اقبال نے طلباء سے کہا وہ خود کو تبدیل کریں اپنی توجہ اپنی تعلیم اور اس سے منسلک غیر نصابی سرگرمیوں پر فوکس کریں۔ ذاتی طور پر اچھا کردار ہی معاشرے کی تعمیر و ترقی کا بنیادی جزو ہے اپنی شخصیت کو بہتر کرنے پر زور دیں۔ پرنسپل کالج راے ناصر زماں نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ گوگیرہ پریس کلب کے اس مثبت ترین کردار کو بے حد سراہا۔ اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسا ہوتا رہنا چاہیے ۔ اپنے اختتامی خطاب میں پریزیڈنٹ گوگیرہ پریس کالم نگار صابر مغل نے معزز مہمانوں۔ سٹی پریس کلب اوکاڑہ  کے طارق مجید مغل۔تمام کالج سٹآف ۔ طلبا کمیٹی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پریس کلب کے تمام دوستوں کی زبردست کاوش اور تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب نے دوران قرات۔ نعت اور تقریری مقابلے میں پوزیشن ہولڈرز کو خورشید جیلانی۔ چوہدری ظفر اقبال اور راے ناصر زماں نے انعام سے نوازا۔ جبکہ اس ایونٹ میں حصہ لینے والے ہر طالب علم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ اسی موقع پر گوگیرہ پریس کلب کے تمام ممبران کو بہترین جرنلسٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گوگیرہ پریس کلب کے صدر صابر مغل نے مہمانوں کو ان نے اعزاز شیلڈز بھی پیش کیں۔ جبکہ کالج پرنسپل کی جانب دے انہیں بھی شیلڈ سے نوازا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button