پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی پنجاب میں 10کلو آٹے کا تھیلا400 روپے اور چینی 70 روپے کلو کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا جبکہ یہ ہنگامی اجلاس رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلایا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب میں 10کلو آٹےکا تھیلا 550 سےکم کرکے 400روپےکرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے رمضان بازار اور یوٹیلٹی اسٹورزمیں فی کلوچینی کی قیمت 70 روپے مقرر کرنےکی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button