پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد(پاک نیوز)حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے بی این پی مینگل گروپ کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بی این پی مینگل کے دو اراکین کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ ن لیگ کے جاوید لطیف بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔اس پیشکش کے جواب میں چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button