
اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے رابطے کے باوجود اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی لیکن اے این پی نے وزیراعظم کی درخواست پر معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہناہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی ،اے این پی نے وزارت مواصلات اور وزیر مملکت کا مطالبہ کیا تھا،مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی ناراض ہے۔