پاکستانتازہ ترین

کل تک گورنر خود وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاک نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ جسٹس امیر بھٹی نے مختصر فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ کل تک گورنر پنجاب خود یا کسی نمائندے کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے تھے کہ صدر مملکت سو رہے تھے، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا۔جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت نے صدر کو یاد کرایا کہ آپ ریاست کے سربراہ ہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آئی، عدالت کو یہ بتا دیں کہ کیا صدر اسے حل کر رہے ہیں؟ صدر کو احساس نہیں ہوسکا کہ صوبے کا کیا کرنا ہے، تو کوئی فیصلہ کر کے بھیج دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!