پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سابقہ حکومت کی مبینہ آئین شکنی پر ریفرنس کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس تیارکیا جارہا ہے، ریفرنس کے لیے وزارت داخلہ و قانون میں تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، سمیت  قاسم سوری اور  عمرسرفرازچیمہ کے خلاف ریفرنس کے لیے موادجمع کیا جارہا ہے، مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کےحصول پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!