پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم

لاہور(پاک نیوز)لاہور  ہائیکورٹ نے اسپیکر  قومی اسمبلی کو  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی حلف برادری کیلئے دائر کی جانے والی تیسری درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی حلف لینے کی تیسری درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا۔جسٹس جواد حسن نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!