پاکستانتازہ ترین

رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

لاہور(پاک نیوز)رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے،سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 6 مئی سے ہوگا ۔نئے اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اوردوپہر سوا ایک بجے چھٹی ہوگی جبکہ گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی، جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں کو سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی ۔اسی طرح ڈبل شفٹ سکول صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک لگیں گے، سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک لگیں گے ،جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ اڑھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!