بین الاقوامیتازہ ترین

افغانستان حکومت کا آج بروز اتوار عیدالفطر منانے کا اعلان

کابل(ڈیسک نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں آج بروز اتوار عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔حکومتِ افغانستان نے شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد آج مملکت میں عید الفطر منائی جائے گی۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!