پاکستانتازہ ترین

مسجد نبوی واقعہ: شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق پاکستان پہچتے ہی گرفتار

اسلام آباد(پاک نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو  اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!