پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے اور نماز عید کے بعد امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز ادا کی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی ان کے ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!