بین الاقوامیتازہ ترین

جنرل (ر) راحیل شریف نے مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی

مکہ(پاک نیوز)سعودی عرب میں عیدالفطرکا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا، پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی  مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی۔سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ اور  پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر)  راحیل شریف نے بھی خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان اور عالم اسلام کے لیے اجتماعی دعا میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!