تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل امریکا سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔    شہباز گل  امریکا کا 4 روزہ نجی دورہ کرکے وطن واپس پہنچے ہیں اور  ان کی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا  جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔واضح  رہے کہ شہباز گل مسجد نبوی واقعے کے بعد فیصل آباد میں درج توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 اپریل کو شہباز گل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک  دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!