پاکستانتازہ ترین

’ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں‘گورنر پنجاب

لاہور(پاک نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر عارف علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!