پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں یوم عاشور کے جلوس برآمد، اپنے اپنے راستوں پر رواں دواں

کراچی (ڈیسک رپورٹر) ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں عاشور کے موقع پر مجالس اور جلوس کا انعقاد کیا گیا ہے۔  کراچی میں 10 محرم الحرام کی مرکز ی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی، جس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جہاں لوگ زلجناح، تعزیوں، علم اور دیگر چیزوں کی زیارت کر رہے ہیں۔ کراچی کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،جلوس کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ ہیلی کاپٹرز سے بھی علاقوں اور راستوں کی فضائی نگرانی کی جائے گئی۔  شہر کے مختلف مقامات سے نکلنے والے چھوٹے اور بڑے جلوس نمائش چورنگی کے قریب واقعہ نشتر پارک پہنچے، جس کے بعد 10محرم الحرام کی مرکزی مجلس برپا ہوئی، مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا،کھارادر کے علاقے میں واقع امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر پولیس،رینجرز،سادہ لباس اہلکار اور حساس اداروں کے اہلکار بھی تعینات ہونگے،جبکہ فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل اسکواڈ،اسکاؤٹس، فلاحی اداروں کے رضا کار،ایمبولینس سروس،کمیونٹی وارڈنز، ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کا عملہ بھی موجود ہوگا،جلوس کی کلوز سرکٹ کیمریوں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گئی۔ کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس آج علمدار روڈ سے برآمد ہونا شروع ہوگیا ہے۔ راول پنڈی میں بھی آج یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے انتظامات کرلیے ہیں۔  لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس رات گئے نثار حویلی سے برآمد ہو ا ہے اور اب اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ جلوس کیلئے شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔ ملتان میں یوم عاشور پر آستانہ لعل شاہ سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں کی جانب گامزن ہے۔ گوجرانوالہ امام بارگاہ حیدری روڈ سے نماز فجر کے بعد برآمد ہونے والاذوالجناح جلوس اپنے مقررہ روٹس کی جا نب رواں دواں ہے ۔عزا دار زنجیر زنی اور ماتم غم سے نڈھال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹرادہاکشن: اے سی ایس کالج کے خلاف طلباء کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker