پاکستانتازہ ترین

شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم

shahrukh-jatoi22کراچی(نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو لانڈھی کی بچہ سے سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ حکم سندھ سروسز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں دیا جس کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سے 20 سال کے درمیان ہے۔ شاہ رخ جتوئی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران شاہ رخ  جتوئی کے عمر کے تعین کے لئے تشکیل دیئے جانے والے میڈیکل بورڈ نے عمر سے متعلق اپنی حتمی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سے 20 سال کےدرمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹرادھاکشن: نوجوان لڑکاٹرین کے دروازے سےگر کر جابحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker