پاکستانتازہ ترین

معزول و مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ لیگی سینیٹر

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے  گورنر  پنجاب  عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر  انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ  کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!