تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:موٹر سائیکل سوار فیملی کو تیز رفتار کوسٹر نے ٹکر مار چار افراد کو ہلاک کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔عید ملنے کیلیے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو تیز رفتار کوسٹر نے ٹکر مار چار افراد کو ہلاک کر دیا۔مرنے والو ں میں ایک بھائی اور اسکی تین بہنیں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی سولہ سالہ عمران اپنی تین بہنوں بائس سالہ اقرا بی بی،لائبہ بعمر تیرہ سالہ اور طیبی بی بی گیارہ بی بی کے ہمراہ اپنی موٹر سائکل نمبر LEQ.3495پر نواحی گاوں گلاں والا میں اپنے رشتہ داروں کو عید ملنے کیلیے آرہے تھے کہ جب وہ موضع بھوئے آصل کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر LRO۔4821 کے ڈرائیور محمد اللہ دتہ نے لاپروائی سے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چاروں بہن بھائی موقع بر کچل کر ہلاک ہو گئے اور موٹر سائکل تباہ ہو گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،وقوعہ کا سن کر ایس ایچ او چھانگا مانگا راحیل خان نفری لیکر فورن موقع پر پہنچ گئے اور مرنے والوں کے لواحقین کو اطلاع دیکر لاشیں انکے ورثا کے حوالے کیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!