پاکستانتازہ ترین

شہباز گل ٹریفک حادثے میں زخمی

<اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔ذرائع موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!