پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کا کھاریاں فارمیشن کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ لیا

کھاریاں(پاک نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں فارمیشن کا دورہ کیا اور جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھاریاں میں سینٹرل کمانڈ کی اسٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی کے عمل اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، وار گیمز کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی مزید بہتری تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا جس میں مشقوں کی مہارت سے تکمیل اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button