تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔تین مسلح نامعلوم ڈاکووں نے دو ڈانس پارٹیوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔شادی میں ڈانس کرنے کا جھانسہ دیکر تین مسلح نامعلوم ڈاکووں نے دو ڈانس پارٹیوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل لوٹ لیے۔تفصیات کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے شادی پر ڈانس کرنے کا جھانسہ دیکر فاروق آباد کی ڈانس پارٹی کے ماسٹر عارف قریشی اور شیخوپورہ کی ڈانس پارٹی کے ماسٹر رضوان علی کو فون پر ہیڈ بلوکی پر شادی میں ڈانس پروگرام کرنے کا کہہ کر ہیڈ بلوکی بلایا۔گزشتہ روز جب ڈانس پارٹیاں بن ٹھن کر ڈانس کرنے کیلیے ہیڈ بلوکی آئیں تو مزکورہ نامعلوم شخص انہیں ایک ویران سڑک پر لے گیا جہاں پر اس کے دو نامعلوم مسلح ساتھی اچانک نکل آئے اور گن پوائینٹ پر عارف قریشی سے 6000/ نقدی،اور اسکے ساتھیوں سے تین قیمتی موبائیل چھین لیے جبکہ دوسری ڈانس پارٹی کے ماسٹر رضوان سے 4000/ نقدی اور اسکے ساتھیوں سے دو قیمتی موبائیل چھین لیے اور تشدد کا نشانہ بنا کر ڈانسر پارٹیوں کو بھگا دیا۔عارف قریشی کی درخواست پر تھانہ میں تین نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button