پاکستانتازہ ترین

افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس ہوا ہے ، ہم  متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے  خودکش دھماکے میں شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!